کپوارہ// کپوارہ ضلع میں اگر چہ موسم خوشگوار تھا تو بعد دوپہر موسم نے اچانک کروٹ لی اور موسلا داربارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔اس دوران لولاب کے شاہ آباد ورنو میں اچانک آسمانی بجلی گری جس کے زد میں فرید احمد رینہ کا رہائشی مکان آیا اور اس کی بیوی 29 سالہ شاہینہ بیگم جھلس گئی۔مقامی لوگوں نے اگرچہ شاہینہ کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی۔شاہینہ کی نعش کو جب اس کے آبائی گاؤںپہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔