کپوارہ// کپوارہ کے لولاب علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب محکمہ بجلی میں کام کررہا لائین مین کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لولاب وادی کے دیور علاقہ میں پیر کی دوپہر بجلی لائین مین 34سالہ مشتاق احمد لون ولد غلام رسول لون ترسیلی لائین کی مرمت کررہا تھا کہ اس دوران وہ بجلی کے زور دار جھٹکوں سے بری طرح جھلس گیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اگرچہ لائین مین کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم تو ڑ بیٹھا ۔مشتاق کی لاش جب اس کے آ بائی گائو ں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ بجلی میں دوران کرنٹ لگنے سے متعدد ملازمین کی موت واقع ہوئی ہے جس پر عام ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔