کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لولاب وادی میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 15سالہ نوجوان غرقآب ہو گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لولاب وادی کے دیور لال پورہ علاقہ میں اتوار کی دوپہر کو ایک15سالہ نوجوان توصیف احمد نجار ولد محمد یوسف نجار مقامی سر میں گرمی سے راحت پانے کے لئے نہانے گیا جہا ں اس کا پیر پھسل گیا اور وہ غرقآب ہو گیا جس کے بعد وہا ں لوگ جمع ہوگئے اور تو صیف کو فوری طور سر سے بر آ مد کیا ۔مقامی لوگو ں نے اگرچہ تو صیف کو سب ضلع اسپتال سوگام میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا تاہم ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دیا ۔تو صیف کی لاش کو جب اس کے آ بائی گائو ں دیور پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔اس دوران ماور ہندوارہ علاقہ میں ایک روز قبل ایک 7سالہ کمسن بچہ الطاف احمد خان ولد سرور خان ساکن ریشواری ماور نالہ ماوری میں غرقآب ہوگیا اور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔