سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں جمعرات کو متعدد بادل پھٹنے کے نتیجے میں سیلابی صورتحال نے ایک خاتون کی جان لی۔
یہ واقعہ ضلع کے لولاب علاقے میں پیش آیا جہاں 35سالہ شفیقہ بانو متعدد بادل پھٹنے کے بعد پانی کے ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئی ۔
مذکورہ خاتون کی لاش بعد میں بر آمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق لولاب کے کانٹہ پورہ،پوتہ شاہی اور ڈونی واری گائوں میں متعدد بادل پھٹ پڑے جس کے نتیجے میں علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق بادل پھٹنے کی وجہ سے رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
شمریال علاقے میں ایک فٹ برج بھی پانی میں بہہ گیا۔