کپوارہ// لولاب کپوارہ علاقے میں حراستی گمشدگی کے حوالے سے ککر پتی دیور میں فوجی کیمپ کے باہر لوگوں نے پر امن احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ لاپتہ کئے گئے منظور احمد خان کے بار ے میں انہیں فوری طور بتایا جائے کہ وہ کہاں ہے ۔منگل کی صبح ککر پتی دیور کے لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور وہاں سے کئی کلو میٹر دور قائم فوجی کیمپ ،جہاں منظوراحمدکو گرفتاری کے بعد لا پتہ کر دیا گیا ،کا رخ کیا اور وہاں منظور کی حراستی گمشدگی کے سلسلے میں پر امن احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ منظور کی بازیابی کو ممکن بنایا جائے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر جمعرات تک منظور کا کوئی پتہ نہیں چلا تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے۔اس دوران تحصیلدار سوگام بھی وہاں پر موجود تھے۔