سرینگر// ریاستی ایکسائز کمشنر محمد جاوید خان اور ڈپٹی ایکسائز کمشنر خورشید احمد شاہ کی سربراہی میں متعلقہ محکمہ کے افسران پر مشتمل ڈیم نے لور منڈا ٹول پوسٹ سمیت سرینگر ۔جموں شاہراہ پراننت ناگ میں قائم منی ٹول پوسٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری کام کاج کا معائنہ کیا ۔اس موقعے پرای ٹی اور محمد الطاف راتھر نے اعلیٰ افسران کو کام کاج کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ مالی برس کے تناسب میں روا ں مالی برس کے دوران اب تک 10.28فیصد آمدن کا اضافہ درج ہوا ہے ۔ایکسائز کمشنر نے عملے کی کارکردگی کو سراہااور اسی طرح محنت و لگن کے ساتھ کام کاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے نامساعد حالات کے دوران بھی عملے کی جانب سے بہتر کار کردگی ظاہر کرنے پر سراہنا کی۔ایکسائز کمشنر نے کشمیر وادی میں بھنگ کی کاشت کو تباہ کرنے سے متعلق بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی ایکسائز کمشنر خورشید احمد شاہ نے انہیں بتایا کہ اب تک اننت ناگ اور بڈگام اضلاع میں 65کنال اراضی پر بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی ہے ۔