سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں پیر کے روز اُس وقت پانچ شہری زخمی ہوگئے جب قاضی گنڈ علاقے میں واقع لور منڈا گاﺅں میں اُس جگہ دھماکہ ہوگیا جہاں آج صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح جھڑپ ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ تصادم آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ ختم ہوتے ہی مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے جس کے دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا اور پانچ شری زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک ایسی شیل سے ہوا ہے جو جھڑپ کے دوران پھٹنے سے رہ گئی تھی۔