Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: لور جہلم پاور پروجیکٹ تبا ہی کے دہانے پر خستہ حال مشینیں کبھی بھی کام کرناچھوڑ سکتی ہیں
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » لور جہلم پاور پروجیکٹ تبا ہی کے دہانے پر خستہ حال مشینیں کبھی بھی کام کرناچھوڑ سکتی ہیں
صنعت، تجارت و مالیات

لور جہلم پاور پروجیکٹ تبا ہی کے دہانے پر خستہ حال مشینیں کبھی بھی کام کرناچھوڑ سکتی ہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 16, 2020 12:12 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
بارہمولہ // چوبیس گھنٹو ں میں 50 لاکھ روپے منافع دینے والا 105 میگا واٹ ریاست جموں کشمیر کا ایک تاریخی اور قدیم بجلی گھر جس کو لور جہلم ہیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ( ایل جے ایچ پی)کے نام سے جانا جاتا ہے ،اس وقت تبا ہی کے دہانے پر ہے او ر کسی بھی وقت بیکار ہوسکتا ہے جس سے ریاست کو اربوں روپے کا خسارہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ منصوبے کے تمام اعلیٰ مشینیں اور عمارات کافی خستہ حال ہو چکی ہیں لیکن بدقسمتی سے متعلقہ محکمہ اور حکومت کے اعلی افسران گہری نیند سوئے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 105 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے اس بجلی گھرکی مشینری میں بجلی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف صلاحیتوں کے بڑے ٹرانسفارمروں کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور وہ کبھی بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان ٹرانسفارمرں کی معیاد صرف  35سال تھی ،تاہم چالیس برس گزرچکے ہیں لیکن بدقسمتی سے آج تک متبادل ٹرانسفارمرنصب نہیں کئے گئے ۔ اس بجلی گھر کو ضلع بارہمولہ کے سرحدی تحصیل بونیار اوڑی کے بمبار ژہلہ گاؤں میں 1977 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اور اسی سال اس پروجیکٹ کی زیادہ تر مشینری بھی اس میں نصب کی گئی تھی اور اس مشینری کی بہت پہلے میعاد ختم ہو چکی ہے جبکہ محکمہ صرف اُنہیں پرزوں کو تبدیل کررہا ہے جو مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں ۔محکمہ سے وابستہ ایک سرکاری ملازم نے کہا کہ پروجیکٹ اگری منٹ میں یہ بات درج تھی کہ آمدنی کا 20فیصدی اس پرجیکٹ کی مرمت کیلئے خرچ کیا جائے گا ۔لیکن یہ اگریمنٹ صرف کاغذوں تک ہی محد ودرہ گیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ایک ٹرانسفارمر کے جلنے سے عمارت کی دیواریں سیاہ ہو گئی تھیں اُس وقت سے ہم نے کئی بار محکمہ کو اس کے رنگ کیلئے پیسے واگذرا کرنے کیلئے درخواستیں دیں، لیکن محکمہ نے کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوںنے مذید کہا کہ منصوبے کو پچھلے سال ایک مین پائیپ لائین میں سراخ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی مشینری تباہ ہوگئی اور ہزاروں لیٹر ٹربائین تیل بہہ گیا ۔اس دوران یہ پروجیکٹ تقریباً بیس گھنٹے کیلئے بیٹھ گیا تھا اور سرکار کو اس میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا ۔ جوصرف سرکار کی لاپروائی کی وجہ سے ہوا ہے ۔پروجیکٹ کے ایک اور ملازم نے کہا ہے کہ اس بجلی گھر کی نو کلومیٹر لمبی کنال جو گانٹہ مولہ سے بمیار تک ہے ،سینکڑوں مقامات پر اس میں پانی ضائع ہورہا ہے جبکہ کئی جگہوں پر کنال اور درئے جہلم کے درمیان صرف دس سے بیس فٹ کافاصلہ ہے اور حسب دستور سرکار اس معاملے پر خاموش ہے اور انہو ں نے مضبوط کنال اور دریائے جہلم کے درمیان مضبوط دیوار بنانے کیلئے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھا یا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مین گیٹ جو کہ دریائے جہلم کا پانی کنال کی طرف موڑ تا ہے ،وہ بھی زائدالمعیاد ہوچکا ہے ۔اس کے علاوہ پاور ہاوس کا پُل بھی بیس سال پہلے غیر محفوظ  قرار دیا گیا تھا ۔جبکہ کنال کی سڑک بھی خستہ ہوچکی ہے اور کنال کی اب تک فینسگ بھی نہیں ہوئی ہے جو سرکار کی سراسر لاپروائی کا نتیجہ ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر یہ بجلی گھر خدا نخواستہ کبھی ٹھپ ہو گیا تو ریاست کو زبردست بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہزاروں کروڑ روپے کا خسارہ بھی ہوسکتا ہے ۔ گانٹہ مولہ سے بمیار تک کی ہزاروں نفوس پر مشتمل مقامی آبادی نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کی طرف فوری توجہ دی جائے تاکہ ریاست کا یہ قیمتی اثاثہ  بھاری نقصان سے بچ جائے۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا شمالی کشمیر کا دورہ، لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا لیا جائزہ
تازہ ترین کشمیر
وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے کشمیر کا دورہ کریں گے، حالیہ سیلابوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے
تازہ ترین صفحہ اول
اننت ناگ کے ایک نوجوان کسان نے روپ وے بناکر شعبہ باغبانی میں انقلاب لایا
تازہ ترین صفحہ اول
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول

Related

صنعت، تجارت و مالیات

صنعتی ترقی روزگار کا بہترین ذریعہ

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بچوں کیلئے وائلڈ لائف مہم جوئی

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

فروٹ منڈی سوپور کیلئے 40ٹرکوں کاانتظام

September 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کشمیر یونیورسٹی میں انڈیا سکلز 2025پروگرام، انٹرپرینیورشپ کو تقویت دینا ترجیح :وائس چانسلر

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?