Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

لورن ۔ٹنگمرگ سڑک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 24, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
مغل شاہراہ کی تعمیر کے بعد لورن ۔ٹنگمرگ سڑک کو خطہ پیر پنچال کی اقتصادی، سماجی و سیاحتی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل پروجیکٹ سمجھاجارہاہے تاہم بدقسمتی سے اس دور دراز خطے کو وادی کشمیر کے ساتھ ملانے والی اس سڑک کاکام بہت ہی سست روی جاری ہے، جسے دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ آئندہ چند برسوں میں یہ سڑک پایہ تکمیل تک پہنچ سکے گی ۔ 42کلو میٹر لمبی اس سڑک کی تعمیر کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن کو تفویض کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر کا ہدف سال 2018 رکھا گیا تھا، مگر سال ختم ہونے میں اب صرف دو مہینے باقی رہ گئے ہیں اور ہدف پورا کرنے کیلئے بی آر او کو ابھی مزید27کلو میٹر سڑک تعمیر کرنا باقی ہے ۔حکام کے مطابق پندرہ کلو میٹر تک کاکام ہوگیاہے اور اب ستائیس کلو میٹر کام باقی رہ گیاہے ۔کام کی موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اگر تعمیر کا کام بغیر خلل کے جاری بھی رہا تواس پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے ابھی کم از کم پانچ سے چھ سال کا عرصہ درکار ہوگا اور نہیں معلوم کہ مزید کتنے اہداف مقرر ہوں گے۔واضح رہے کہ اس روڈ کا سنگ بنیاد سال 2015میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے رکھاتھا، جس کے ساتھ ہی تعمیری کام شروع ہوگیا اور اگلے تین سال میں اسے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا۔مغل شاہراہ کے بعد لورن ٹنگمرگ سڑک کوخاصی اہمیت دی جارہی ہے جس کی ایک وجہ اس کی مسافت کا مغل روڈ سے بھی کم ہونا اور دوسرا اس کا سال کے بیشترحصے میں قابل آمدورفت رہناہے ۔خیال رہے کہ مغل شاہراہ موسم سرما کے دوران بھاری برفباری کے باعث کم از کم چار سے پانچ مہینے بند رہتی ہے، جس دوران خطہ پیر پنچال کے لوگوں کو کشمیر پہنچنے کیلئے جموں کا راستہ اختیار کرناپڑتاہے جو نہ صرف طویل اور تھکادینے والاسفر ہے بلکہ اس طویل مسافت پر خطیر رقوم خرچ کرنے کے باوجود مسافروں کو اس شاہراہ کے آئے روز بند ہونے کی وجہ سے قیمتی وقت کے ضیاع کا ہمیشہ خدشہ لگا رہتا ہے۔ لورن۔ ٹنگمرگ روڈ جہاں حویلی اور منڈی و دیگر علاقہ جات کے کی عوام کیلئے کشمیر پہنچنے کی خاطر جہاں سب سے آسان اور کم مسافت والا راستہ بنے گا وہیں اس سے نئے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی ہونے کا بھی امکان ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں ۔یہ سڑک ایسے علاقے سے تعمیر ہورہی ہے جہاں مغل روڈ جتنی برفباری نہیںہوتی ۔مغل شاہراہ کی اہمیت اور اس کی تاریخ اپنی جگہ مسلم ہے اور جہاں اس پر ٹنل تعمیر کرکے اسے قومی شاہراہ کا درجہ دئے جانے کی ضرورت ہے وہیں لورن ٹنگمرگ روڈ بھی خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، جس سے ترقی کے نئے راستے ہموار ہو سکتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس وقاری اور اہم پروجیکٹ پر کام میں تیزی لائی جائے اور اسے تعطل کاشکار نہ بنایاجائے ۔یہ ایسا پروجیکٹ ہے جس سے خطے کے عوام نے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اور انہیں اس بات کا یقین ہے کہ اس کے تعمیر ہوجانے کے بعد ٹنگمرگ سے لیکر پونچھ تک نئے سیاحتی مقامات ابھر کر سامنے آئیں گے جن سے لطف اندو ز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح اس جانب راغب ہوں گے ۔ساتھ ہی تجارت و کاروباری مقصد کیلئے بھی یہ روڈ سود مند ثابت ہوگا۔ اس سڑک کی عنقریب تکمیل کی امید تو نہیں کی جاسکتی البتہ اگلے ایک دو ایک برسوں میں اس کی تعمیر کو یقینی بنایاجاناچاہئے، جس کیلئے لازمی ہے کہ اعلیٰ سطحی حکام کی طرف سے تعمیراتی ایجنسی کو واضح ہدایات جاری کی جائیں وگرنہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے اہداف مقرر کئے جاتے رہیں گے اور معلوم نہیں تکمیل کا مرحلہ کب آئے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?