عشرت حسین بٹ
منڈی// پونچھ پولیس نے جمعرات کو تحصیل منڈی کے لورن علاقے میں دو افراد کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس اسٹیشن لورن نے جمعرات کو دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس نما مادہ برآمد کیا۔پولیس نے لورن کے لوہیل بیلہ میں قائم ایک ناکے کے دوران پولیس پارٹی نے دو مشکوک افراد کو روکا جن کی شناخت کی شکیل احمد ولد محمدشفیع، فیاض احمد ولد عبدالسلام ساکنان لوہیل بیلہ، لورن تحصیل منڈی کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے تقریباً 54 گرام وزنی چرس نما مادہ برآمد ہوا اس حوالے سے ملزمان کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 21/2025 سیکشن 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تھانہ لورن میں درج کیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے بتا دیں کہ ضلع پولیس پونچھ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے بچانے کے لیے اپنی جاری کوششوں کے لئے پرعزم ہے۔