عشرت حسین بٹ
منڈی // پیر کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ میںایک مقامی شخص لقمہ اجل بن گیا ۔ذرائع کے مطابق پیر کو بعد دوپہر لورن میں مبینہ طورپر بادل پھٹا جس کی وجہ سے شدید بارش ہوئی جس دوران بٹل کوٹ لورن علاقہ میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ۔متوفی اس علاقے میں اپنے مال مویشی کو چرا رہا تھا کہ اچانک شدید بارش ہوئی اور پانی کے شدید بہاؤں میں متوفی بہہ گیا اور اس کی موت واقعہ ہوئی بعد ازاں مقامی لوگوں کی مدد سے متوفی کی نعش کو نکالا گیا متوفی کی شناخت غلام محمد ولد صمد نجار کے طور پر ہوئی ہے جو پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری قانونی لوازمات کے بعد اس کے اہل خانہ کو آخری رسومات کے لئے سونپ دیا اس واقعے کی وجہ مقامی لوگوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ۔مکینوںنے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے بھی عوام کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور جاری مون سون سیزن کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے مسلسل خطرے کی وجہ سے غیر محفوظ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے۔