عشرت حسین بٹ
منڈی//سنیچر کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن بیڑیاں علاقہ میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان کو اچانک آتشزدگی کی وارداد پیش آئی جس کی وجہ سے مکان پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گیا۔سنیچر کو دوپہر بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر محمد شاہد ولد مشتاق احمد سکنہ بیڑاں لورن کے تین منزلہ مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مکان سمیت مکان میں رکھا ہوا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ اچانک لگی اور کچھ ہی وقت میں آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا انہوں نے کہا اگر چہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔البتہ مکان سمیت مکان میں رکھا ہوا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا وہیں اس حوالے سے پولیس تھانہ لورن میں ایک کیس درج کیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مکان مالک جس کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اس کی بھرپور مدد کی جائے۔