عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن بیڑاں بٹلکوٹ علاقہ میں ایک چار منزلہ رہائشی مکان میں حولناک آتشزدگی کی وارداد پیش آئی ہے جس دوران سارا مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ایس ایچ او لورن کے مطابق شام گئے لورن بیڑاں بٹل کوٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد ولد وہابہ کے چار منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آتشزدگی کی وارداد ہوئی جس دوران اس کا رہائشی مکان جل کر راکھ ہو گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہو سکی البتہ اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ اتنی حولناک تھی کہ اس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی بہت زہادہ کوشش کی مگر وہ اس کوشش میں ناکام ہوے البتہ باقی رہائشی مکانات کو بچا لیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی جب تک منڈی سے لورن پہنچتی تب تک مکان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا تھا ۔لورن کے مقامی لوگوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لورن کے ڈی ڈی سی نے لورن میں فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی مقیم رکھنے کا بھی اعلان کیا تھا اگرچہ کچھ دن وہ گاڑی لورن میں رہی لیکن اس کے بعد اس گاڑی کا کوئی بھی پتہ نہیں کہ وہ کہاں گئی۔ ان کا کہنا تھا اگر آج وہ گاڑی لورن میں ہوتی تو اتنا بڑا نقصان نہیں اٹھانا پڑتا۔ عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لورن میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی گاڑی دستیاب رکھی جائے۔