عارف بلوچ
ا ننت ناگ// لورمنڈہ جواہر ٹنل کے نزدیک تیل ٹینکر کی زد میں آکر 12 بھیڑیں ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئیں۔بکروال قافلے میں شامل ریورڈ جموں کی طرف جارہا تھا،اس بیچ ریوڈ جونہی جواہر ٹنل کے نزدیک پہنچا، تو مخالف سمت سے آرہے تیل ٹینکر ریوڈ میں گھس گیا جس کے نتیجے میں شبیر احمد کسانہ کے 12 بھیڑ ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔اس بیچ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے کر معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ۔واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹوںمیں اس طرح کا دوسرا حادثہ ہے، اس سے پہلے کنزر ٹنگمرگ میں بھی سکول بس کی زد میں آکر کئی بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔اس دوران خانہ بدوش افراد نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی انہیں مویشی لیجانے کیلئے ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کریں تاکہ ان کے مویشی محفوظ طریقے سے منزل مقصودتک پہنچیں۔