کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ کے سرکاری شفاخانہ میں آنکھو ں کے مریضوں کے لئے ایک مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جسمیں سوسے زائد مریضوں کی سر جریا ں انجام دی گئیں ۔لنگیٹ کے سب ضلع اسپتال میں ڈائریکٹر ہلتھ سروسز کی ہدایت پر آ نکھو ں کی بیماری سے متعلق (کٹریکٹ سرجری )موتیا بن کے لئے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا گیا ۔بلاک میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر نذیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ 3مئی سے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور اس کے لئے پہلے آنکھو ں کے مرض سے متعلق مریضوں نے اپنااندراج کرایا اور اس کے لئے محض لنگیٹ کے مریض ہی نہیں تھے بلکہ شمالی کشمیر کے رفیع آ باد ،سوپور اور دیگر مقامات کے مریضوں نے بھی اپنے آنکھو ں کا مفت علاج و معالجہ کرایا ۔بلاک میڈیکل آ فیسر کا کہنا ہے لنگیٹ کے دور دراز علاقوں کے رہنے والے 11 0مریضوں کی انکھو ں کی مفت سرجری انجام دی گئی کیونکہ ان مریضوں کہ بینائی میں خرابی پیدا ہوئی تھی ۔