کپوارہ//سرحدی قصبہ ہندوارہ کے مونہ بل لنگیٹ علاقے میں ایک خونخوار ریچھ نے جو اں سال خاتون پر حملہ کر کے اس کو شدید زخمی کیا جبکہ قلم آ باد مارو میں محکمہ بجلی میں کام کر رہا ایک عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لنگیٹ کے مونہ بل علاقے میں لوگ جنگلی جانوروں کی ہڑ بونگ سے تنگ آ چکے ہیں اور اتوار کی صبح ایک خوانخوار ریچھ بستی میں داخل ہو گیا اور راہ چلتی خاتون شمیمہ بیگم زروجہ عبدالرشید پسوال پر حملہ کر کے اس کو شدید طور زخمی کیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق ریچھ کے حملہ میں شدید طور زخمی خاتون کو فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے اس کی ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہا ں اس کی حالت انتہائی تشویک ناک بتائی جاتی ہے ۔اس دروان ماور کے بٹہ پورہ قلم آ باد میں محکمہ بجلی میں کام کررہا ایک عارضی ملازم عبدالقیوم اسوقت بجلی کی کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جب وہ وہا ں پر ہائی ٹینشن ترسلی لائین کی مرمت کررہا تھا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ مزکورہ ملازم بجلی کے کھمبے پر ترسیلی لائین کی مرمت کررہا تھا کہ اس دوران بجلی کی کرنٹ گزری اور عبد لقیوم بری طرح جھلس کر کھمبے سے گر گیا جس کے بعد انہیں فوری طور علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔