سرینگر//طویل وقت بعدہندوپاک کرکٹ بخارکے بیچ برطانیہ میں کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے برمنگھم میں ہندوپاک کرکٹ میچ سے قبل کچھ افرادنے جھنڈے اوربینرلہراتے ہوئے مسئلہ کشمیراورکشمیرکی صورتحال اُجاگرکیا جبکہ اس دوران کچھ احتجاجیوں نے برہان وانی کی تصویروالے جھنڈے بھی اُٹھارکھے تھے ۔ برمنگھم میں بھارت اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چمپینزٹرافی کے تحت کھیلے جانے والے اہم میچ سے کچھ دیر قبل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہرموجودلوگوں کے ایک گروپ نے کشمیریوں کیساتھ بطوراظہاریکجہتی پُرامن احتجاج کیا۔احتجاج میں ممکنہ طور شامل پاکستان اورمنقسم کشمیرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جھنڈے اوربینراُٹھارکھے تھے ،جن پر’کشمیرلہولہان ہے،ہم کشمیرکیساتھ ہیں ،جموں وکشمیرریاست کواب آزادکرئو،کشمیرمانگ رہاہے آپکی نظر‘‘جیسے مطالبات لکھے ہوئے تھے جبکہ کچھ احتجاجیوں نے برہان وانی کی تصویروالے جھنڈے بھی اُٹھارکھے تھے ۔