سرینگر//برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ نذیر کی قیادت میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا ااور مظاہرین کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔ وسطی لندن میں 26جنوری کے مو قعے پر لارڈ نظیر احمد کی قیادت میں مظاہرین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔اس مظاہرے کا اہتمام بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ احتجاج میں شریک مظاہرین نے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر بر طانیہ میں مقیم کئی بھارتی شہری بھی جمع ہوگئے جنہوں نے ہاتھوں میں بھارت کے قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔اس دوران فریقین کے درمیان ہاتھ پائی اور تلخ کلامی ہوئی۔ تاہم پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔