سرینگر //وادی کا سب سے بڑا زچہ و بچہ اسپتال زیادہ بوجھ تلے دب گیا ہے۔ 750بستروں والے لل دیداسپتال میں چند ڈاکٹر تعینات ہے ۔ اسپتال کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ بوجھ کی وجہ سے اسپتال میں ڈاکٹروں سے کبھی کوتاہی بھی ہوتی ہے۔ گزشتہ سال جو مارچ 2017میں اختتام پزیر ہوا ہے ، میں 35659 مریضوں نے داخلہ لیا جن میں 19184جراحیاں کی گئیں۔ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاہم ڈاکٹروں کی تعداد کافی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ آپریٹو وارڈ میں روزانہ 65مریض ہوتے ہیں اور اس میں صرف 4ڈاکٹر تعینات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا اسپتال صرف 97ڈاکٹروں کی طرف سے چلایا جارہا ہے جن میں ایک ایچ او ڈی ، چار پروفیسر ، 2کنسلٹنٹ، 8اسسٹنٹ پروفیسر ، 2میڈیکل افسر ، ایک کنٹرییچیول لیکچرر، 27رجسٹراراور پی جی سٹوڈ کی 52اسامیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کو روزانہ 90جراحیاں انجام دینی پڑتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی جانب توجہ دینی ہوگی جو صرف کشمیر میں ایک اسپتال ہے۔ ایک سینئر منیجر نے کہا کہ ورنہ صورتحال کافی خطر ناک رخ اختیار کرلے گی۔