عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مریضوں، تیمارداروںاور طبی عملے کیلئے سہولت کو بڑھاتے ہوئے جے اینڈ کے بینک نے جمعرات کو لل دیدہسپتال میں اپنی اے ٹی ایم وین کو تبدیل کرنے کیلئے ایک مستقل اے ٹی ایم کا آغاز کیا۔اے ٹی ایم کا افتتاح گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کے پرنسپل ڈاکٹر عفت حسن نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ایل ڈی ہسپتال ڈاکٹر محمد مظفر جان، زونل ہیڈ (سرینگر) شبیر احمد کی موجودگی میں کیا جس میں بینک کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ صارفین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ڈاکٹر عفت حسن نے ہسپتال میں بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت نہ صرف ایمرجنسی کے وقت مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی مدد کرے گا بلکہ بینکنگ کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔زونل ہیڈ نے کہا’’ایل ڈی ہسپتال کے احاطے میں اس اے ٹی ایم کی جگہ کا تعین مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی خدمت کیلئے ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے، جو اب ہسپتال میں ہی چوبیس گھنٹے ضروری بینکنگ خدمات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں‘‘۔