سرینگر // سرینگر کے زنانہ ہسپتال لال دید میں سنیچر کو خون کے عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا جس کا اہتمام پرائیوٹ سکول اسوسی ایشن نے دیگر سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے کیا۔کیمپ میں قریب 60رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا ۔کیمپ کا افتتاح پرائیوٹ سکول اسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے کیا جبکہ کیمپ کو اہل بیت تہرین ، سیول ڈفنس سرینگر، احسان فاونڈیشن ،پیپلزسوشل کلچر سوسائٹی ،شفی شہدا فاونڈیشن، کامن ہیلتھ اینڈجان سواستیا ابھیان کا تعاون حاصل تھا ۔ اس موقعہ پر پرائیوٹ سکول اسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل صدقہ کی قدر سیکھیں ۔ اس کیمپ میں خون کا عطیہ پیش کرنے والے رضاکاروں کو سرٹیفکیٹ اور خاص اعزاز سے بھی فراہم کئے گے ۔