حکومت کی طرف سے9رُکنی کمیٹی تشکیل
سرینگر//حکومت نے لل دید ہسپتال میں ایک اضافی گائناکالوجی بلاک کی تعمیر سے متعلق ٹھیکہ دینے کے لئے پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک وقف کنٹریکٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جنرل اینڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کمشنر سیکرٹری ایم راجو آئی اے ایس کی جانب سے 17جون 2025کو جاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر نمبر717-JK)GAD)آف2024میں کہاگیاہے کہ محکمہ خزانہ کے ایس ائو نمبر15آف2025بتاریخ9جنوری2020کے تحت ’لل دید ہسپتال میں تعمیراتی کام‘ کے لئے ٹھیکہ دینے کے لیے کنٹریکٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔اس کمیٹی کی سربراہی محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کے انتظامی سیکرٹری کریں گے اور اس میں مختلف انجینئرنگ اور فائنانس شاخوںکے سینئر افسران شامل ہوں گے۔ مکمل کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کوڈز، فائنانس ڈپارٹمنٹ، انجینئر ان چیف، پبلک ورکس (آر اینڈ بی)، چیف انجینئر پبلک ورکس (آر اینڈ بی) سنٹرل کشمیر، چیف انجینئر، ڈیزائن انسپکشنز اینڈ کوالٹی کنٹرول، چیف انجینئر، مکینیکل اینڈ ہسپتال ڈائریکٹوریٹ، کشمیر، ڈائریکٹر، پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر فنانس، پبلک ورکس (آر اینڈ بی) شامل ہیں۔مزید یہ حکم دیا گیا ہے کہ کمیٹی کا مینڈیٹ40کروڑروپے سے زیادہ کے تمام انفرادی کاموں کیلئے ہوگا۔ محکمے کی طرف سے عملدرآمد کیا جائے۔