سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کوکہا ”اگر ہم موجودہ سیاسی حالات میں بھی اقتدار کے پیچھے بھاگیں گے تو وہ ہمارے لئے لعنت ہے“۔
انہوں نے کہا” موجودہ حالات آپسی چھوٹی سیاسی لڑائیوں میں الجھے رہنے کے نہیں بلکہ ہمیں آج اپنے تشخص اور زمین کے لئے لڑائی لڑنی ہے“۔
نیشنل کانفرنس لیڈر پارٹی صدر دفتر پر ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا ” سال گذشتہ کے اوائل میں ہم سب جماعتیں الگ الگ راستوں پر چل رہی تھیں لیکن آج ہم ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لئے مجبور ہوئے ہیں“۔
عمر نے مزید کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں کو بہت پہلے متحد ہونا چاہئے تھا تاکہ حالات وہاں نہیں پہنچتے جہاں آج ہیں۔