کٹھوعہ//وزیر جنگلات و ماحولیات چودھری لعل سنگھ نے مرکزی و ریاستی سرکار کی سکیموں کو فائدہ لوگوںتک پہنچانے کے لئے ضلع بھر میں جامع بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔وزیر یہاں ایک شکایتی ازالہ کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ مرکزی و ریاستی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی سکیموں کی جانکاری لوگوں تک پہنچائیں ،تاکہ وہ سماجی۔اقتصادی طور سے بااختیار بن جائیں۔انہوں نے سوچھ بھارت ابھیان،اٹل پنشن یوجنا،پردھان منتری بیمہ یوجنا ۔ایم جی نریگا ،لاڈلی بیٹی یوجنا ،اُجولا وغیرہ جیسی سکیمیں ہر ایک فد کے پاس پہنچانے کی تلقین کی۔ انہوں نے محکمہ دیہی ترقیات کو اس سلسلہ میں مثبت رویہ اپنانے کے لئے کہا۔ انہوںنے اس سلسلہ میں مشینری کو متحرک کرنے کے لئے کہا تاکہ ان سکیموں کا فاعدہ ہر ایک فردکو ہو۔انہوںنے نوجوانوںکو آمدن بخش یونٹ قائم کرنے کے لئے سرکار کی جانب سے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام اپنانے کے لئے کہا۔وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ بی پی ایل کی سر نو سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی کنبہ اپنے حقوق سے محروم نہ رہیں۔کیمپ کے دوران گرام سبھا بھی منعقد کی گئی جس میں م ختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور لوگوں کو اپنے اپنے محکموں کی سکیموں سے واقف کرایا ۔اے سی ڈی کٹھوعہ راجیو کھجوریہ نے یقین دلایا کہ محکمہ مزید ایسے کیمپ منعقد کرے گا تاکہ لوگوں کو فاعدہ ہو سکے۔ناگری،بسوہلی، بڑوال، پھلوٹ ،لکھن پور، مہا اور مہن پور کے وفود نے وزیر سے ملاقات کرکے اپنے مسائل پیش کئے ۔وزیر نے موقعہ پر ہی یہ مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ حُکام کو ہدایت دی۔اے سی ڈی بسوہلی سنجے گپتا، محکمہ جنگلات کے سینئر افسران ،اے سی آر جیتندر مشرا ،ایگزیکٹو انجینئران و دیگر ضلع افسران بی اس موقعہ پر موجود تھے۔