سرینگر//پولیس نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے لشکر کے ایک کمانڈرکو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے کشمیر رینج کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔
آئی جی کشمیر نے کہا”لشکر کمانڈر ندیم ابرار کو گرفتار کیا گیا ہے جو ہمارے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے، وہ کئی ہلاکتوں میں ملوث تھا“۔
اطلاعات کے مطابق ندیم کو سرینگر کے پارمپورہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔