سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے نوجوانوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کا اصل جمہوری چہرہ کشمیریوں کے خون سے لت پت ہے ۔تنظیم کے ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی طرف سے موصولہ بیان میں محمود شاہ نے کہاکہ یہ الیکشن بائیکاٹ دراصل آزادی حاصل کرنے کا عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت بھارت کا طرز عمل دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیامیں کسی ملک کے ساتھ رہنا یا نارہنا اگر جمہوریت ہے تو کشمیریوںنے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے یہ ثابت کردیا کہ اخلاقی طورپر بھارت کے پاس اب کوئی جواز نہیں ہے کہ وہ کشمیرمیں اپنے قبضے کودوام بخشے ۔