Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

لستھ مالنگا کی پاکستان نہ جانے کی درخواست مسترد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 20, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
2 Min Read
SHARE
 کولمبو/سری لنکا کے وزیرِ کھیل نے فاسٹ بولر لستھ مالنگا کی یہ درخواست مسترد کردی ہے کہ لاہورکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے علیحدہ ٹیم منتخب کی جائے اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے گی۔واضح رہے کہ لستھ مالنگا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے لاہور جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، اسی لیے انھوں نے سری لنکا کے وزیرِ کھیل دیاسری جیاسکیرا سے درخواست کی تھی کہ اس سیریز کے لیے دو علیحدہ ٹیمیں منتخب کی جائیں لیکن وزیرِ کھیل نے ان پر واضح کر دیا ہے کہ یہ ممکن نہیں۔سری لنکا کے وزیرِ کھیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حق کھلاڑیوں کا نہیں کہ وہ اپنی مرضی کے میچز کا انتخاب کریں کہ کس میں انھیں کھیلنا ہے اور کس میں نہیں۔وزیرِ کھیل کا یہ بیان دراصل پاکستان کے دورے پر جانے کے سلسلے میں سری لنکن حکومت کی جانب سے باضابطہ توثیق بھی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی کی یقین دہانی پر اپنا مثبت ردعمل ظاہر کرچکا ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا میں کرکٹ سمیت تمام ٹیموں کے سلیکشن کی حتمی منظوری کا اختیار وزارتِ کھیل کے پاس ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان بیس اکتوبر کو متوقع ہے۔لستھ مالنگا کے علاوہ کپتان اپل تھرنگا بھی پاکستان جانے سے انکار کرچکے ہیں لیکن دوسری جانب جن چالیس کھلاڑیوں نے پہلے پاکستان جانے کے سلسلے میں بورڈ کو اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے ان میں سے بھی متعدد نے اپنی رائے تبدیل کردی ہے اور وہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھبیس اور ستائیس اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل انتیس اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خطہ پیر پنچال میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی مساجد میںروح پرور اجتماعات، علمائے کرام کے بصیرت افروز خطبات، قربانی کے جذبے، سماجی ذمہ داریوں، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
پیر پنچال
حیات پورہ منگناڑ میں ادارہ قران و اہلبیت کا سنگ بنیاد رکھا گیا
پیر پنچال
جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا پونچھ کیمپس کا دورہ تعلیمی ترقی، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا
پیر پنچال
ڈی آئی جی سول ڈیفنس کا ہائر سیکنڈری منڈی کا دورہ
پیر پنچال

Related

سپورٹس

سرنکوٹ میں انٹر ڈسٹرکٹ زونل ٹورنامنٹ اختتام پذیر

June 9, 2025
سپورٹس

رونالڈو کی شاندار کارکردگی پُرتگال یوای ایف اے نیشنز لیگ خطاب پر قابض

June 9, 2025
سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?