عظمی نیوز سروس
سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹیگور ہال سرینگر میں ’وڈیز ہندی شکشا سمیتی ‘کے زیر اہتمام ایک پروگرام بعنوان ’ ہندی رنگ منچ۔ ہماری بھاشا ، ہماری پہچان ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر میں ہندی کے فروغ کیلئے سمیتی کی کوششوں کو سراہا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پچھلے 75 برسوں میں ہندی وہ زبان بن گئی ہے جو ملک اور ثقافت کو جوڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ ہندی نہ صرف مواصلات کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ہندوستانیوں کیلئے فخر ، سالمیت ، اتحاد اور شناخت کی علامت بھی ہے‘‘ ۔انہوں نے مزید کہا ’’ ہمارے پالیسی سازوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہندی اور ملک کی دیگر زبانوں کے مابین ہم آہنگی ہونی چاہئے ۔ہندوستان ایک کثیر لسانی ملک ہے جہاں 453 زبانیں سرکاری طور پر بولی جاتی ہیں اور ان 453 زبانوں میں ہندی 140 کروڑ ہندوستانیوں کیلئے جڑنے والا لنک رہا ہے‘‘ ۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ لسانی ہم آہنگی برقرار رکھیں اور دوسری زبانوں کو سیکھیں اور ان کا احترام کریں ۔ایل جی نے کہا کہ ہندی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی تمام زبانوں پر فخر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’ ہماری مادری زبان کے علاوہ ہمیں دوسری زبانیں بھی سیکھنی چاہئیں اور ان زبانوں کے ثقافتی اور ادبی ورثے کو بھی پھیلانا چاہئے ‘‘۔
’ڈی پی ایس میں موسیقی کے میلے میں شرکت‘
عظمیٰ نیوز سروس
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دہلی پبلک سکول سرینگرمیں کلاسیکی موسیقی کے میلے میں شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام بینو ہیریٹیج نے (SaMaPa)سوپوری اکیڈمی آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس اور دہلی پبلک اسکول کے اشتراک سے کیا تھا اور میٹرکس فریٹ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) پہل کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
ڈیری فارمز اور سکاسٹ وفد کی ملاقات
عظمیٰ نیوز سروس
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور سکاسٹ کشمیر کے فیکلٹی ممبران کے ایک مشترکہ وفد نے سندیپ سنگھ چِب کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں آنے والے پشو دھن میلے کے بارے میں آگاہ کیا۔