ترال //ترال کے لرگام نامی گائوں سے شاجن تک رابطہ سڑک کی حالت ناقابل آمدورفت ہے۔ اس سڑک پر چند سال قبل مرکزی معاونت والی اسکیم پی ایم جی ایس وائی کے تحت کام شروع کیا گیا تھا لیکن بعد اچانک ادھورا چھوڑ دیا گیا ۔مقامی لوگوںنے بتایا کہ جہاں سڑک ابھی بھی تشنہ تکمیل ہے وہاں محکمہ نے قابل کاشت زمین میں ملبہ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کی اراضی ناقابل استعمال بن گئی ہے۔سڑک کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلاب کو مشکلات درپیش ہیں ۔