عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کشمیرکے پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی سینٹرکویہاں لدھیانہ میںمنعقدہ کسان میلہ میں ملک بھر کے31مراکز میں سے پہلادرجہ حاصل ہوا ہے۔یہ میلہ 3سے5اکتوبر تک سی آئی پی ایچ ای ٹی لدھیانہ میں منعقد ہوا۔یہ نمائش جو جانچ اور زبردست مقابلے کیلئے جانی جاتی ہے ،اے آئی سی آر پی مراکزکیلئے اپنے اختراعی ٹیکنالوجی مصنوعات پیش کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیاکرتی ہے۔ کانٹے کے مقابلے کے ماحول میں پہلی پوزیشن حاصل کرناشیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کی لگن تندہی اوربہترکارکردگی کاعکاس ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرنذیراحمدگنائی نے اس کیلئے پرنسپل انوسٹی گیٹر پروفیسرسیدضمیرحسین اوران کی ٹیم کومبارکباددی ہے۔انہوں نے پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پر اے آئی سی آر پی کو مسلسل کام کرنے پر زوردیاتاکہ نئی ٹیکنالوجی کے فوائد سے کسان مستفید ہوں۔ یہ حصولیابی پروفیسرسیدضمیرحسین اور ان کی ٹیم کی تندہی اور عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔