منیلا//لداخ سے تعلق رکھنے والے سونم وانگ چک کو اس سال کے ’میگ ساسے ‘ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔ ’میگساسے‘ ایوارڈ فائونڈیشن کے صدر کارمینٹیکاابیلا نے بتایا کہ51برس کے وانگ چُک کو یہ انعام شمالی ہند کے دوردراز علاقہ لداخ میں تعلیم کے شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دے کر پورے سماج میں بدلائولانے اور لوگوں میں سائنسی اور تہذیبی بیداری پیدا کرکے ان کی اقتصادی حالت کو بھی استحکام بخشنے کے اعتراف کے طور عطاکیا گیا ہے۔اس سال یہ ایوارڈمختلف ممالک کی6 شخصیات کو دیا گیا ۔ بھارت سے ایک اور شخصیت بھارت واتونی نے بھی اس سال یہ انعام حاصل کیا ہے۔انہیں یہ اعزاز نادار اور غریب ذہنی مریضوں کے تئیں نمایاں ہمدردی دکھانے اور انہیں راحت پہنچانے کیلئے کام کرنے پر دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈاس سال 31اگست کو فلپائین کے صدر منیلا میں ایک خاص تقریب پر انہیں پیش کریں گے۔