سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر درج ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ لداخ میں جمعے کو سہ پہر چار بجکر 27 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔