لیہہ// لداخ یونین ٹیریٹری کے ضلع لیہہ میں کورونا وائرس کے 18 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں اب تک سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔
یہ لداخ میں اب تک کسی ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیس ہیں جس کی وجہ سے اہلیان لداخ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تاہم اب تک سامنے آنے والے 41 کیسوں میں سے کم از کم 17 مریض صحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کئے جاچکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسوں کی تعداد 24 ہے۔