غلام نبی ضیاء
لیہہ//لیہہ ضلع میں زمین اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد خالصار-شیوک پٹی پر پھنسے دو شہریوں کو بارڈر روڈز ٹاسک فورس (بی آر ٹی ایف) نے بچایا۔حکام نے پیر کو بتایاکہ لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے نے خالصار-آغام-شیوک روڈ کو بلاک کر دیا تھا، جو کہ نوبرا ویلی کو پینگانگ تسو سے جوڑنے والا ایک اہم محور ہے۔دو سیاحوں کو لے جانے والی ایک گاڑی علاقے میں زمین اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے پھنس گئی جس سے دونوں افراد پھنس گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید سلائیڈوں کا خطرہ زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی ایف یونٹ کے جوانوں اور مشینوں نے دونوں کو خطرناک زون سے بچایااور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔اس عمل میں بی آر ٹی ایف کے ایک اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں۔