سرینگر// خطہ لداخ کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر لیہہ شاہراہ کو سرکاری طور پر موسم سرما کے مہینوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔یہ شاہراہ اب قریب پانچ ماہ تک بند رہنے کے بعد اگلے سال اپریل کے اواخر یا مئی کے اوائل میں کھولی جائے گی۔سونہ مرگ سے دراس تک شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ہٹالی گئی ہے۔ شاہراہ ہر سال موسم سرما کے کٹھن ایام کے دوران سونہ مرگ سے مین مرگ دراس تک بند رہتی ہے۔ شاہراہ کے اس حصے پر موسم سرما کے دوران دس سے پندرہ فٹ برف کھڑی ہوجاتی ہے‘۔