لداخ دیہی روزگار مشن کی کوشش | لیہہ ہوائی اڈے پرکیاسک کا افتتاح

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//لداخ خطے میں مقامی مصنوعات کو پروان چڑھانے کیلئے لداخ دیہی روزگار مشن (ایل آر ایل ایم)نے لیہہ ہوائی اڈے پرکیاسک کا افتتاح کیا ۔ لداخ میں مقامی مصنوعات کو فروغ دینے اور سیلف ہیلپ گروپس کو بااختیار بنانے میں اسے ایک سنگ میل تصور کیا جاتا ہے ۔ یہ پہل لداخ دیہی روزگار مشن (LRLM)نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور لیگل سروسز اتھارٹی لداخ کے اشتراک سے شروع کی۔Kioskکا مقصدسیلف ہیلپ گروپس کی مقامی مصنوعات کیلئے ایک مارکیٹ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ یہ Kiosk لداخ دیہی روزگار مشن کے ذریعے تیار کردہ مقامی مصنوعات کیلئے سیلز آئوٹ لیٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے ان کی نمائش اور مارکیٹ میں اضافہ ہوتا ہے، یہ اقدام دیہی خواتین کو معاشی طور بااختیار بنانے میں معاونت کرتا ہے۔

Share This Article