لیہہ// لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں قائم 26 انتخابی حلقوں میں جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے جہاں سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں وہیں تمام پولنگ بوتھوں میں اچھی تعداد میں ملازموں کو تعینات کیا گیا ہے۔