لداخ خطہ کو ہر موسم میں کھلا رکھنے کی ضرورت: نامزد فوجی سربراہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 نئی دلی //آرمی چیف کے عہدے کیلئے نامزد لیفٹنٹ جنرل بپن راوت اور شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی انبو نے کہا ہے کہ چین سرحد سے لگے لداخ خطہ تک ہر موسم میں رسائی کیلئے راستہ تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ انتہائی اہم خطہ  لداخ سردیوں کے موسم کے دوران باقی ملک سے چھ ماہ تک کٹا رہتا ہے۔ لداخ ضلع شدید برفباری ،برفانی تودے گرنے اور سرینگرکرگل لیہہ، رہتانگ ، برلاچہ لا اور دیگر دروں سے گزرنا پڑتا ہے۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق بپن روات  نے کہا ہے کہ اس بات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہ راستہ اور اس راستہ پر آنے والی ٹنلیں ہر موسم میں کھلی رہیں۔وہ شمالی کمانڈ میں 17دسمبر کو ہونے والے ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ دفائی سیکریٹری جی موہن کمار نے کہا کہ شمال اور شمالی مشرقی ریاستوں میں موسم کی وجہ سے بنیادی ڈھانچہ ہمیشہ پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت دشوار موسم اور دور دراز ہونے کی وجہ سے ایسی جگہوں پر بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *