جموں//لداخی طلباء نے پراسرارطورپرلاپتہ ہوئے ایک ساتھی کوبازیاب کرنے کے مطالبہ کولے کراحتجاج کیا۔اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینراُٹھائے ہوئے تھے جن پر 16دنوں سے پراسرارطورپرلاپتہ ہوئے محمدتقی ولدغلام علی ساکن بوگ ڈنگ نوبرا،لیہہ لداخ کوبازیاب کرنے کیلئے پولیس انتظامیہ سے مانگ کی عبارت درج تھیں۔