سرینگر// لبریشن فرنٹ نے شوپیان اور پلوامہ میں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان معصوموں کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ فرنٹ کے ایک وفد نے غازی جاوید کے ہمراہ شوپیاں اور پلوامہ جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔ اس موقعہ پر غازی جاویدنے جاں بحق ہوئے نوجوانوں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم و ملت نے حصول مقصدکیلئے لڑنے کا عزم کیا ہو ، اُسے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے شکست نہیں دی جاسکتی ہے بلکہ یہ ہتھکنڈے اس عزم کو مزید جلاء بخشنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔