سرینگر// لبریشن فرنٹ نے حال ہی میں بڈگام میں جاں بحق کئے گئے واگورہ پٹن کے شفاعت احمد وانی نیز پچھلے سال چاڈورہ میں جاں بحق کئے گئے اشفاق احمد وانی رنگریٹ،زاہد احمد چاڈورہ اور عامر ریاض واتھورہ کو انکی برسیوں پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ فرنٹ کے ایک وفد نے واگورہ جاکر شفاعت احمد وانی کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔ وفد میں سراج الدین میر،عبدالرشید مغلو اور غلام قادر خان وغیرہ شامل تھے۔ ایک اوروفد نے چاڈورہ جاکر گذشتہ سال جاں بحق کئے گئے زاہد احمدکے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ وفد میں پیر عبدالرشید، نذیر احمد اور منظور احمد شامل تھے ۔فرنٹ وفود نے کہا کہ ان جوانوںکے مشن کو حقیقی منزل تک پہنچانا ہمارا فریضہ ہے اور اس راہ میں کوئی بھی تساہل نہیں برتا جائے گا۔