سرینگر// لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے فرنٹ کے ذمہ دار شمیم احمد آخون ساکنہ ویتھ پارہ سوٹینگ کے والد گرامی معروف سماجی کارکن حاجی عبدالر حیم آخون کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم ایک زیرک انسان ، سماجی کارکن اور خداترس شخصیت تھے ۔ مرحوم کی وفات کے سلسلے میں لبریشن فرنٹ کی جملہ قیادت اور اراکین نے مرحوم کے گھر جاکران کے اہل خانہ بشمول شمیم احمد آخون کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔محمد یاسین ملک ،ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، غلام رسول ڈار عیدی اور دوسرے سرکردہ اراکین مرحوم کے گھر گئے اور وہاں مرحوم کے لئے جنت نشینی کی دعا کے ساتھ ساتھ لواحقین کے لئے صبرجمیل و جزیل کی دعائیں کیں ۔مرحوم کا چہارم 8دسمبر 2017ء بروز جمعتہ المبارک صبح 10:30اُن کے آبائی مقبرہ واقع ویتھ پارہ سوٹینگ میں انجام دیاجائے گا۔