سرینگر//لبریشن فرنٹ نے پلوامہ میں اپنے سینئر رکن تنویر احمد علائی ساکن اوکھو کاکہ پورہ کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین تشدد سے تعبیر کیا ہے۔ فرنٹ ترجمان نے کہا کہ تنویر احمد الائی گزشتہ صبح اپنے اسکول جارہے تھے(جہاں وہ بحیثیت استاد تعینات ہیں) کہ پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ تنویر احمد الائی علاقے کے ایک نامور پرامن سیاسی کارکن اور استاد ہیں جنہیں گرفتار کرکے پولیس تنگ کررہی ہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔