سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے فرنٹ قائد سراج الدین میر کی ماسی ثروہ بیگم جو انکی خوشدامن بھی تھیں ، کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا ظہار کیا ہے۔ یاسین ملک نے وترگام رفیع آباد کے غلام نبی شیخ جو لبریشن فرنٹ کے مشتاق احمد شیخ کے والد تھے ،کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال، قائد ظہور احمد بٹ دوسرے ذمہ داروں سید نثار جیلانی، فاروق احمد ڈار اور خضر محمد کے ہمراہ ٹنگمرگ گئے اور وہاں ثروہ بیگم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی جبکہ ایک اور وفد جس میں فاروق احمد ڈار اور عبدالرشید میر نے وترگام جاکر وہاں مرحوم غلام نبی شیخ کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ادھرپیپلز پولیٹکل فرنٹ کے منتظمِ اعلٰی میر غلام حسن نے دوسرے فرنٹ اراکین محمد اشرف، محمد ابراہیم اور محمد مقبول کے ہمراہ معروف صحافی محمد الطاف کے گھرعشہ پیر سوپور اور صفہ اول کے ایک جنگجو مشتاق احمد شیخ کے گھر وترگام سوپور جاکر بالترتیب محمد الطاف کی پھوپھی اور مشتاق شیخ کے والد غلام نبی شیخ جو کہ علاقہ سوپور کے ایک معروف حریت لیڈر غلام احمد آزاد کے مامو بھی تھے ،کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔