سرینگر//وزرت داخلہ نے بدھ کے روز لاک ڈاﺅن2.0کیلئے راہنما خطوط جاری کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے سبھی سماجی سرگرمیاں معطل رکھیں۔ وزارت داخلہ نے 3مئی تک ہر قسم کے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اعلان بھی کیا۔
جاری راہنما خطوط کے مطابق بین ریاستی اور بین ضلعی نقل و حمل، میٹرو، بس سروس وغیرہ پر3مئی تک مکمل پابندی عائد رہے گی۔اس عرصے کے دوران سبھی تعلیمی ادارے، کوچنگ مراکز،گھریلوو بین الاقوامی پروازیں، ٹرین سروس وغیرہ بھی بند رہے گی۔
سینما ہال،شاپنگ مال،جم مراکز،کھیل کمپلیکس وغیرہ بھی مکمل طور بند رہیں گے۔
ملک بھر میں سماجی،سیاسی، کھیل سرگرمیاں معطل رہیں گی یہاں تک کہ عبادتگاہیں بھی 3مئی تک بند رہیں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کے ایک اور مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصدکورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہے۔ابھی تک ملک میں11ہزارسے زیادہ افراد اس مہلک وائرس میں مبتلاءہوگئے ہیں۔