سرینگر// کورونا قہر کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں وادی کشمیر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں وہیں رواں سیزن کے دوران مختلف اقسام کے پھولوں اور میوہ درختوں کے پودوں کی نرسریاں تیار کرنے اور بیچنے والوں کا روزگار بھی تباہی کے دہانے پر ہے۔
یاد رہے کہ وادی میں روان سیزن کے دوران ہی مختلف قسم کے پھولوں اور میوہ درختوں کے پودے لگائے جاتے ہیں۔
محمد اشرف نامی ایک باغبان، جو اس سیزن میں لوگوں کے باغوں میں کام کرکے اچھی خاصی کمائی کرتا تھا کے مطابق وہ اس سیزن میں لوگوں کے باغوں میں کام کرکے اچھی خاصی کمائی کرتا تھا جس سے اُس کے گھر کا گذارہ اچھی طرح ہوتا تھا لیکن امسال لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تمام لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہیں اور اس کا کام بھی بری طرح متاثر ہے۔