سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کشمیر صوبے کے تمام اضلاع میں لاک ڈاون مکمل عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔
اُنہوں نے اِس سلسلے میں تمام خامیوں کو دُور کرنے کی ہدایت دی اور لوگوں کو میدانوں ، دریاﺅں کے کناروں یا جھیلوں کے کناروں پر جمع ہونے کی اجازت نہ دینے کی تلقین کی۔ اُنہوں نے مذہبی رہنماﺅں سے بھی تلقین کی کہ وہ لوگوں کو معاملے کی نزاکت کے بارے میں سمجھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو لاکھ این 95ماسک اور مناسب تعداد میں وینٹی لیٹر عنقریب وادی پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیلتھ ورکر اور حکومت قریبی تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
مشیرموصوف نے ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ سہولیات ، ریڈ زونز ،بفر زونز ، گھرگھر سکریننگ ، ہسپتال آئیسولیشن اور کورنٹین کے علاوہ دیگر کئی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔
مشیرموصوف نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ اضلاع میں روسی سفیدوں کو جلد از جلد کاٹنے کا کام شروع کریں ۔