سری نگر// وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاون کے 58 ویں روز مسلسل 8 ویں ہفتے اور ماہ صیام کے دوران لگاتار تیسرے ہفتے کو نماز جمعہ کی ادائیگی نہ ہوئی ۔
وادی میں جمعہ کے روز جہاں تمام تر معمولات زندگی مفلوج رہے وہیں تمام چھوٹی بڑی مساجد و امام بارگاہوں کے منبر و محراب بھی خاموش رہے۔
سری نگر نوہٹہ علاقے میں واقع تاریخی جامع مسجد خاردار تار سے بند ہے اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں بھی ماہ صیام کے تیسرے جمعہ کو بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔