Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

لاک ڈائون اور رمضان کی آمد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 15, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
آپ تمام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے ہم سب لاک ڈائون کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ بھی جانتے ہے کہ ہماری ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بہت زیادہ مریض پائے جانے کی وجہ سے لاک ڈائون کیا گیا ہے۔رمضان ہم پر آچکا ہے ،ہمیں اس کا بہت شان دار طریقے سے استقبال کرنا ہے۔ اب چونکہ لاک ڈائون میں رمضان کا مہینہ گزرے گا تو ہمیں ہر سال سے ہٹ کر ایک نئے انداز میں اس کا استقبال کرنا ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے اجتماعی طور پر کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ہے ہمیں ہر کام انفرادی طور پر ہی کرنا ہوگا۔ جیسے کہ استقبال رمضان کا پروگرام ، افطار پارٹیاں ، طاق راتوں کا اہتمام ، سماعت قرآن وغیرہ پروگرام منعقد نہیں کر سکتے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں افسوس نہیں کرنا ہے۔ ایک نئے انداز میں تمام کام انجام دے سکتے ہیں۔
کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ لاک ڈائون میں ہم رمضان کیسا گزاریں گے ؟ مرد حضرات کی کسی طرح تراویح میں قران مکمل ہو جاتی تھی اب وہ نہیں ہو پائے گی وغیرہ کئی ساری باتیں ہیں۔سب سے پہلے تو ہمیں رمضان کے استقبال کی تیاریاں کرنی ہے۔ جیسے اپنے اہلِ خانہ کو ذہنی طور پر تیار کریں اْنہیں رمضان کی فضیلت سے واقف کرائیں ، گھر کی صفائی کریں۔اگر ہمارے گھر کوئی مہمان تشریف لا رہا ہو تو ہم کس طرح سے پورے گھر کی صفائی کرتے ہیں اسی طرح ہمیں ہر چیز کی صفائی کرنا ہوگا۔ 
جیسا کہ میں اوپر بتا چکی ہوں کہ ہم اجتماعی طور پر کوئی کام نہیں کر سکتے ہیں لیکن اپنے اہل ِ خانہ کے ساتھ بیٹھ کر منصوبہ بندی کریں کہ کس طرح سے رمضان میں ہمیں عبادت کرنی ہے۔ اپنے وقت کا صحیح استعمال کیسے کرنا ہے۔ سب سے پہلے آپ یہ طے کریں کہ آپ کتنے گھنٹے سوئیں گے ،کیونکہ اس کے بعد ہی آپ باقی کے وقت کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔
اول تو ہمیں ذاتی منصوبہ بندی کرنا ہے ہمیں اپنے آپ کا جائزہ لینا ہے کہ ہمارے اندر وہ کون سے جراثیم ہیں جسے ہم رمضان میں عبادت کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔مثلاً روحانی تزکیہ ، منفی جذبات و خیالات کا خاتمہ وغیرہ۔ ہم سب کی اپنی اپنی خراب عادتیں ضرور ہوںگی جنہیں ختم کرنے کی کوشش ہمیں کرنی ہے۔ 
رمضان کا اصل پیغام اپنے رب اور اس کے کلام سے تعلق پیدا کرنا ہے سبھی لوگ قرآن سماعت تو کر لیتے ہیں لیکن ترجمہ اور تفسیر پر غور نہیں کرتے۔اس بار ہمیں قرآن کا مطالعہ کرنا ہے کسی ایک موضوع کو گہرائی سے جانیں جیسے ظلم کو کیسے دور کریں ، دنیا میں عدل و انصاف کیسے قائم کریں ، اسلام میں خواتین کا کیا مرتبہ ہے وغیرہ۔گھر کے تمام افراد کے ساتھ اجتماع کا اہتمام کریں۔ پورے مہینے کو تین حصوں میں تقسیم کریں۔ پہلے دس دن میں شوہر اور بچوں کے ساتھ ، دوسرے دس دن ددھیال کے لوگ اور تیسرے دس دن میں ننھیال کے لوگوں کے ساتھ اجتماع کا اہتمام کریں۔
 اس مقدس مہینہ میں ہم قران کے مطالعے کے ساتھ ساتھ کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں، دعائیں اور قرآن کی سورتیں یاد کر سکتے ہیں۔جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ رمضان میں سبھی مسلمان زکواۃ نکالتے ہیں۔آج کے حالات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں زکواۃ نکالنے کا جذبہ بڑھ گیا ہے اور اس جذبہ کا بھرپور استعمال کریں۔ انھیں تحریکی کاموں سے آگاہ کراکے زکواۃ جمع کریں اور اس سے کئی لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ 
سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ لوگ افطار کی خریداری سے بچ جائیں گے۔ خواتین اپنا قیمتی وقت خریدی میں ضائع کر دیتی تھیں۔ بہت زیادہ وقت بازاروں میں نکال دیتیں تھی۔ عصر سے افطار تک جو وقت افطار کی خریدی میں گزر جاتا تھا اب وہ ہمیں عبادت میں لگانا ہے۔ افطار سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے دعا کے لئے بیٹھ جائیں اور اپنے مالک حقیقی سے خوب گڑ گڑا کر دعائیں کریں۔یہ وقت دعائوں کی قبولیت کا ہوتا ہے ہر دن طے کر لیں کہ آج ہمیں کس تعلق سے دعا کرنی ہے۔ جیسے ایک دن امت مسلمہ کے لئے، ایک دن والدین اور رشتہ داروں کے لئے ، ایک دن قوم کی ترقی کے لئے ،اسی طرح تیس دن کی تیس دعائیں مختص کرلیں۔ خوب گڑگڑا کر دعا کریں۔ اکثر لوگ وہی دعا کرتی ہیں جو اس کارڈ پر لکھی ہوتی ہے۔ رات کے وقت جب خواتین بازار کے چکر لگاتے تھے اس وقت نفل نمازوں کا اہتمام کریں ،طاق راتوں کا اہتمام کریں۔ چونکہ لاک ڈائون چل رہا ہے ہم لوگ افطار پارٹی نہیں کر سکتے ہیں لیکن اس کے بدلے ہمیں غریبوں کی مدد کرنا ہے۔ مسجد میں افطار کا اہتمام ہوتا تھا جہاں کئی لوگ اور مسافر بآسانی افطار کرتے تھے لیکن اب ہمیں ایسے لوگوں کو تلاش کرنا ہے جسے افطار کے لئے سامان مہیا نہیں ہے اور ان کی مدد کرنا ہے۔
گھر میں باجماعت نمازوں کا اہتمام کرنا ہے۔ بعض لوگ اس بات کو لے کر فکر مند ہے کہ ہم تراویح کیسے ادا کریں گے ؟ گھر میں تمام افراد تراویح کی نماز باجماعت ادا کرسکتے ہیں۔ تراویح کی رکعتیں بیس ہے اور آٹھ بھی پڑھی جاسکتی ہے اب ہمیں اس بحث میں نہیں پڑھنا ہے کہ بیس رکعتیں ہی ضروری ہے یا آٹھ رکعتیں۔اپنے گھر کے کسی ایسے فرد کو نماز پڑھانے کے لئے کہئے جسے قرآن کی زیادہ سورتیں یاد ہوں۔ کئی لوگ اس بات سے پریشان ہیںکہ ہمیں صرف دس سورتیں یاد ہے یا دو یا تین ہی ہے۔ تو پریشان نہ ہو ںجتنی سورتیں آپ کو یاد ہیں، انہی کو پوری رکعتوں میں دوبارہ پڑھا جاسکتا ہے۔
 مختصر یہ کہ ہمیں اپنا وقت عبادت میں گزارنا ہے نا کہ فضول کاموں میں۔ عبادت سے مراد صرف نمازیں یا قران پڑھنا ہی نہیں ہے بلکہ دیگر تمام کام جو اللہ کی خوشی کے لئے کیے جائیں وہ بھی عبادت میں شامل ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے پورے وقت کو عبادت میں صرف کرنے والا بنائے اور اس پاک مہینے کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین
پتہ۔جالنہ ، مہاراشٹر،انڈیا
�����
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: نیشنل کانفرنس
تازہ ترین
ممتا بنرجی کا عمر عبداللہ کے مزارِ شہداء جانے سے روکنے پر شدید ردعمل،کہا شرمناک، ناقابل قبول اور چونکا دینے والا اقدام
برصغیر
تین جے کے پی ایس افسران کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی
تازہ ترین
جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر
برصغیر

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?