مہور//سب ڈویژن مہور کے گاؤں لاڑھ کے لوگوں نے آج بدورہ کے مقام پر کئی گھنٹوں تک مہور تا راجوری سڑک کو بند رکھا۔مقامی لوگوں کا الزام تھا کہ اگرچہ لاڑھ کیلئے محکمہ نے بجلی کے کھمبے بھیجے تھے جو کہ بدورہ کے مقام پر رکھے گئے تھے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے جان بوجھ کر وہ کھمبے تحصیل چسانہ میں بھیج دئے۔لاڑھ کے مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں تک مہور تا راجوری سڑک کو بند رکھا ان کہنا تھا کہ آج تک وہ بجلی کے منتظر تھے اور آج اگر حکومت کی جانب سے اس علاقہ کیلئے بجلی کے کھمبے آئے تھے لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا پر وہ کھمبے تحصیل چسانہ میں کیسے چلے گئے۔لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی رابطہ نہیں ہو پایا۔اس ضمن پر جب پی ڈی ڈی XENریاسی ٹھاکرداس سے بات کی انہوں نے بتایا کہ یہ کھمبے نامعلوم لوگوں نے خود ہی اٹھا کرتحصیل چسانہ پہونچائے لیکن اب وہ لاڑھ کے لوگوں کیلئے کھمبوں کا انتظام کریں گے۔